ابنا: جنرل احمد وحیدی نے امریکہ کی جانب سے ایم کے او گروپ کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے ایم کے او دہشتگرد گروہ کے ساتھ رابطے میں تھا اور واشنگٹن نے ہمیشہ اس دہشتگرد گروہ کی حمایت کی ہے ۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ امریکہ نے اس سے قبل بعض سیاسی وجوہات کی بنا پر ایم کے او کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کررکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ نابود ہورہا ہے اور اس گروہ کی تاریخ ملت ایران کے خلاف جرم و خیانت سے بھری پڑی ہے اور امریکہ کی جانب سے اس گروہ کی حمایت سے امریکہ کے خلاف ایرانی قوم کی نفرت میں اضافہ ہی ہوگا ۔ ایران کے وزیر دفاع نے امریکہ کی جانب سے دہشتگرد گروہ ایم کے او کی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا ایم کے او کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کرنا ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ دہشتگردي کے خلاف جدوجہد میں سچا نہیں ہے ۔ جنرل احمد وحیدی نے امریکہ کو دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی قراردیا اور کہا کہ امریکہ صیہونی حکومت کی ریاستی دہشتگردی سمیت دہشتگردی کی مختلف شکلوں میں حمایت کرتا ہے جس میں ایم کے اور دہشتگرد گروہ کی حمایت بھی شامل ہے ۔ یاد رہے امریکی وزارت خارجہ نے اٹھائيس ستمبر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایم کے او گروپ کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دیا ہے ۔
.....
/169